پشاور دھماکا: متاثرین کے لیے امدادی رقم کا اعلان

581

پشاور دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا گیا۔

امداد پیکیج کا اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمون خان کی جانب سے کیا گیا ہے۔ امداد پیکیج میں شہدا کے ورثا کو 5 لاکھ روپے فی کس دیئے جب کہ زخمیوں کو 2 لاکھ روپے فی کس دیئےجائیں گے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

آج صبح پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک مدرسے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا دیر کالونی کوہاٹ روڈ پر واقع ایک مدرسے میں ہوا جس میں طلبا سمیت 7 افراد شہید اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔

کامران بنگش نے بتایا کہ آج صبح ایک شخص مدرسے میں داخل ہوا اور بارودی مواد سے بھرا بیگ طلبا کے درمیان رکھ کر چلا گیا جس کے بعد دھماکا ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ پشاور اور کوئٹہ کے لیے جنرل تھریٹ الرٹ تھا۔ خدشہ تھا کہ پشاور کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔