یوم سیاہ کشمیر: دنیا کو بتاؤں گا کشمیر میں کتنا ظلم ہو رہا ہے: وزیراعظم

389

وزیراعظم عمران خان نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت کشمیریوں کو حق دینا پڑے گا، ہم صرف امن چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ اقتدار ملتے ہی میں نے کہا آپ ایک قدم آگے آئیں ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ ہم امن چاہتے ہیں، میں اب بھی بھارت سے کہتا ہوں کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ امن کے لیے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا۔ امن سے ہی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ دنیا کو بتاؤں گا کشمیر میں کتنا ظلم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کا منہ بند کیا جاتا ہے۔ برصغیر کے عوام کے لیے ایک ہی چیز سب سے زیادہ ضروری ہے، وہ امن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کو فوجی محاصرہ ختم کرنا پڑے گا۔