پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق ہوگئی

346

لاہور: پاکستان نے آئندہ سال اپریل 2021 میں دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ تینوں ایک روزہ میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر، اکتوبر میں شیڈول تھا۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے دورہ ملتوی کردی گیا تھا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی۔

دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔