انٹرکامرس کے نتائج کا اعلان

913

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 43797امیداروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور تمام 43797امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 100فیصد رہا۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلباء کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلباء کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کامرس

ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں 99امیدوار اے ون گریڈ، 1066اے گریڈ، 3609 بی گریڈ، 5009 سی گریڈ، 13843 ڈی گریڈ جبکہ 20171 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔یاد رہے اس سال پروموشن پالیسی کے مطابق طلباء کو پوزیشنز نہیں دی گئی ہیں۔نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ امیدوار اپنے مجموعی نمبرز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK    کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔