تحفظ ناموس رسالتﷺ، جماعت اسلامی نے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

610

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم  تحریک کے سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔

یورپ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت ، فرانسیسی صدر کی صدر کی ناموس رسالت ؐ میں گستاخی اور حقوق کراچی تحریک اور کراچی ریفرنڈم کے بعد لائحہ عمل  کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل تین تلوارپراحتجاجی مظاہرہ ہوگا کراچی اسلامی دنیاکاسب سے بڑا شہر ہے کراچی سے احتجاج ہوگا مسلمانوں کے احتجاج میں غیرمسلم بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ آنے والے دنوں کو حضورپاک کی حرمت کے تحفظ کے طور پرمنائے گی، حقوق کراچی مہم اپنی جگہ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف نمازجمعہ کے بعد احتجاج کریں گے اور یکم نومبر کو مزارقائد سے ریلی نکالیں گے، ہم پیغام دیناچاہتے ہیں کہ ہم اپنے نبی سے محبت کرتے ہیں اورپرامن قوم ہیں مثبت قدم پوری دنیاکوجائے گا دونومبرکوادارانورالحق میں شام سات بجے محفل حسن قرءت منعقد ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا سمیت بڑے ملکو ں کا ردعمل سامنے نہیں آیا یورپی یونین نے البتہ احتجاج کیا ہے دنیاکے پونے دوارب مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہےحضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کی عزت بحال کی، عورتوں کی منڈیاں لگتی تھی ددنیا کاپہلا چارٹرحضورپاک ؐ کاآخری خطبہ ہے یورپ دنیاکومہذب ہونے تاثردیتا ہےاس وقت کامغرب چیزوں کوصحیح ایڈریس نہیں کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں ایک ٹیچرنے رسول پاک کی شان میں گستاخی کی،ٹیچرکواس کے طالب علم نے منع کیا نہیں مانا جس پراس لڑکے نے اسے قتل کردیا پھراس کوبھی قتل کیا گیا بارباراس طرح کااقدام کرکے مسلمانوں کوآزمائش میں ڈالا جاتا ہے مسلمانوں کی ایک بھی ایسی ریاست ہوتی جوبھرپوراحتجاج کرتی تو شاید ایساباربارنہیں ہوتا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ رسول پاک کی حرمت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے جان سے زیادہ ہےہم اس موقعے پرپوری مسلمان برادی کے ساتھ کھڑے ہیں،ترکی کویت و دیگرممالک نے بھرپوراحتجاج کیا ہےہماری حکومت نے بھی ردعمل دیا ہے صرف قرارداد پاس کرنے یا ٹویٹ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، سخت ردعمل کااظہارہوناچاہیئے،مدینے کی ریاست کے دعویدارسخت ردعمل دے، حکومت نے سفیرکوبلایا اس سے مسئلے حل نہیں ہوگا حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات ملتوی کرے اور معافی مانگنے کے بعد بحال کیا جائے۔