عید میلاالنبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

426

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے عید میلاالنبی ﷺ کے مبارک موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں فرانسیسی صدر کی طرف سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی شدید مذمت کی گئی،

کابینہ نے خاتم النبین آنحضورﷺ کی شان اقدس کےحوالےسےگستاخانہ خاکوں اور ان سے مسلمانوں کے جذبات کو پہنچنے والی ٹھیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسلمان کے لئے نبی کریم ﷺ کی شان ِ اقدس میں گستاخی ناقابلِ برداشت  اور ناقابلِ قبول ہے۔

 کابینہ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہر میسر فورم کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی بھرپور انداز سے کی جائے گی۔

کابینہ نے عید میلاالنبی ﷺ کے مبارک موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی منظوری دی۔