اٹھارویں ترمیم کے بعد قانونی فریم کا فقدان ہے، فواد چوہدری

392

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق اورصوبوں میں قانونی فریم کا فقدان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ  سندھ حکومت کو گندم ریلیزکرنے کا کہا گیا لیکن نہیں کی،گندم ریلیزنہ کرنے سے پنجاب سے گندم سندھ جانا شروع ہوگئی، گندم کی قیمتیں بڑھنے کی  ذمہ داروفاق نہیں سندھ حکومت ہے۔

وفقی وزیر نے مزید کہاکہ بیوروکریسی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی،پرویزخٹک نے بیورو کریسی کی غفلت کا معاملہ اٹھایا، امید ہے کہ اگلے 3 ماہ کے دوران قیمتیں کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ فرانس کے نا سمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں، دنیا میں امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کرچلنے سے وابستہ ہے۔