دبئی میں پاکستانی مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری

749

لاہور: اماراتی حکام نے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دبئی پہنچے والے مسافروں کی جانب سے چغتائی لیبارٹری اور اسلام آباد ڈائیگنازٹک سروس سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے، یہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وہ لیبارٹریاں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹرہیں صرف ان سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ ہی دبئی ائر پورٹ ہر قابل قبول ہوں گے۔ یہ حکمنامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنوں پر لاگو ہوگا۔