تاجر فرانس سے تجارتی معاہدے منسوخ کردیں: مولانا فضل الرحمان

426

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ فرانس کے ساتھ تجارتی معاہدے منسوخ کیے جائیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں، تاجر فرانس کے ساتھ تجارتی معاہدے منسوخ کردیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، عوام سڑکوں پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

پشاور میں مدرسے میں دھماکے پر ردِ عمل میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، واقعہ افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتے ہیں دہشت گردی ختم ہوگئی، پشاور دھماکا ان کے منہ پرطمانچہ ہے۔