بھارت: فضائی آلودگی کے باعث سانس لینا بھی محال

174

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں سرد موسم آتے ہی فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا اور شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز نئی دہلی میں آلودگی کا تناسب 321رہا، جو بہت خراب شمار کیا جاتا ہے۔ ہوا کا تناسب صفر اور 50کے درمیان ہوتا ہے تو اسے ایک اچھا سمجھا جاتا ہے، جب کہ 51 اور 100 کے درمیان اطمینان بخش ہے۔ انڈیکس کے مطابق 101 سے 200 کے درمیان معتدل، 201 سے 300 کے درمیان خراب اور301 اور400 کے درمیان بہت خراب اور جب کہ401 سے500 کے درمیان ہوتا ہے تو سب سے سنگین سمجھا جاتا ہے۔ ملکی ریسرچ ایجنسی کے مطابق دہلی کی 17 فیصد آلودگی چیزیں جلانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے آخری مباحثے میں صدر ٹرمپ نے بھارت کو غلیظ ترین ملک قرار دیا تھا۔