پاکستان گستاخیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے، سہیل اکبر

191

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے فرانسیسی صدر کے بیان پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اس قسم کے گستاخانہ، گھٹیا اور اسلام دشمن بیانات پر آواز اٹھائے۔ سیکرٹری بار سہیل اکبر چودھری نے کہا ہے کہ
حکومت پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے اقوام متحدہ میں اس معاملے کو اٹھائے، اقوام متحدہ میں اس معاملے کو پرزور طریقے سے اٹھانے سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو تسکین ملے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان سے اس قسم کے مواد کی روک تھام کے لیے اقدامات کریاور دفتر خارجہ کے ذریعے اقوام متحدہ میں اس معاملت کو پرزور انداز میں اٹھائے تاکہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی تسکین ہوسکے ۔