نثار مورائی کیخلاف غیر قانونی بھرتی ریفرنس کی سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی

104

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت
29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روزجیل حکام نے نثار مورائی کو عدالت میں پیش کیا، وکلاء صفائی نے ملزمان کے بیان کی تیاری کیلیے مزید مہلت طلب کی بعد ازاں سماعت ملتوی کردی گئی۔