فرانسیسی صدر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کریں ، اسما سفیر

348

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے فرانس کے صدر کی جانب سے توہین رسالت پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جاتا ہے اور جب کوئی مسلمان انتہائی قدم اٹھاتا ہے تو اسے دہشت گرد اور بنیاد پرست
قرار دے کر مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی تمام حکومتوں کا فرض ہے کہ بزور طاقت اس مہم کا جواب دیں۔بین الاقوامی سطح پر ایسی قانون سازی کرائی جائے جس میں اس جرم کو کرنے والوں پرپابندیاں لگائی جائیں انہیں بلیک لسٹ میں ڈالا جائے۔اور انکی معیشت کو جکڑ دیا جائے۔انہوں نے پوری دنیا کے غیرت مند مسلمانوں سے اپیل کی کہ مغرب کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور ان کا استعمال اپنے اوپر مکمل طور پر ترک کردیں کیونکہ سرمایہ دارانہ نظام کے ساہوکار اسی زبان میں بات سمجھتے ہیں۔