حیدر آباد ، ملاح برادری کا پولیس گردی کیخلاف احتجاج

164

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ملاح فورم کوٹری کی سندھ میں ملاح برادری پر مظالم اور کوٹری میں ایس ایچ او سائٹ کی جانب سے ہوٹل پر چڑھائی و بلا جواز بے گناہ افراد کو ہراساں کرنے کیخلاف شبیر حسین ملاح و دیگر کی قیادت میں حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ایس ایچ او سائٹ کوٹری آدم ابڑو نے علاقے کے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے، بلا جواز دکانوں، ہوٹلوں پر چڑھائی کرکے کاروبار ی افراد کو ہراساں کررہے ہیں، حالیہ واقعے میں ایس ایچ او کوٹری نے سائٹ ایریا میں واقعہ ایک ہوٹل پر چڑھائی کی اور ہوٹل کے مالک عیسیٰ ملاح کو گرفتار کرکے بھاری رشوت کے بعد رہا کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ایس ایچ او کو ہٹاکر کسی ایماندار آفیسر کو تعینات کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔