خالدتواب اورعبدالرئوف مختار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، یو بی جی

319

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے چیئرمین برائے کینیڈانوید بخاری،سیکرٹری جنرل یو بی جی زبیرطفیل، مرکزی ترجمان گلزارفیروز، سینیٹر عبدالحسیب خان،عبدالسمیع خان، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدور طارق حلیم،وحیداحمد،شبنم ظفر، ممتاز شیخ، نور احمد خان، مسلم محمدی،اکرام راجپوت،میاں ارشد فارق، ارشد جمال، عرفان سروانہ،ملک خدابخش،غضنفرعلی خان، شیخ عمرریحان، ڈاکٹر شہزادارشد،زبیرچھایا،شیخ فرحان الرحمان، ناہید مسعود،مسزرضوانہ شاہد، سلمان اسلم، عبیداللہ قادری نے اپنے مشترکہ بیان میںیو بی جی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے2021کے لیے شیخ خالد تواب کوعہدہ صدارت اورعبدالرئوف مختار کو سینئرنائب صدر کے لیے امیدوار نامزد کیے جانے پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ دونوں امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنمائوں نے اپنے بیان میں خالد تواب اور عبدالرئوف مختار کی اتفاق رائے سے نامزدگی کو یو بی جی کی مضبوطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یو بی جی پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لیے واحد امید کی کرن ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ خالد تواب اور عبدالرئوف مختار صدر اور سینئرنائب صدر کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔