امریکی ڈالر کی قدر میں مزید48پیسے کی کمی

287

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید48پیسے کی کمی سے 161.20روپے اور اوپن مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے 161.30 روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 48پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید161.43روپے سے گھٹ کر 160.95 روپے اور قیمت فروخت161.63روپے سے گھٹ کر161.20روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے161.30روپے سے گھٹ کر 161 روپے اور قیمت فروخت161.60روپے سے گھٹ کر 161.30روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خریدایک روپے کی کمی سے 190 روپے سے گھٹ کر189روپے اور قیمت فروخت 192روپے سے گھٹ کر 191روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209روپے اور قیمت فروخت 211روپے مستحکم رہی۔