ـ9ویں سندھ انٹر ڈویڑنل سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کاآغاز

272

حیدرآباد (جسارت نیوز)9ویںسندھ انٹر ڈویڑنل سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ حیدر آباد میں شروع ہوگئی۔ سندھ چیمپئن شپ میں حیدرآباد ،میرپورخاص ،لاڑکانہ ،سکھر ،بینظیر آباد اور کراچی کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔چیمپئن شپ کا افتتاح سائنو فرٹیلائزر کے سی ای او عاصم منور نے گیند کو کک لگاکر کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد اور فوکل پرسن مریم کیریو نے کہا کہ ہم حیدرآباد سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے حیدرآبادمیں شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا اور کہا کہ ہم اپنے تمام ڈویڑنز کی مدد اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔چیئرمین سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں تمام 6 ڈویڑنز کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ایونٹ کے پہلے روز مردوں کے مقابلوں میں کراچی نے گروپ اے میں میرپورخاص کو 2-0 اور لاڑکانہ کو2-0 سیٹ سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ میرپور خاص نے لاڑکانہ کو2-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا گروپ بی میں بینظیر آباد نے سکھر کو2-0 اور حیدر آباد کو2-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
جبکہ گروپ اے میں خواتین کے مقابلوں میں کراچی نے میرپورخاص اور لاڑکانہ کو2-0سیٹ سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ میرپورخاص نے لاڑکانہ کو2-1سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔