کاروں کی فروخت میں 8 فیصد اضافہ 11860یونٹس کی فروخت

145

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 کے دوران ملک میں 8.57 فیصد اضافے کے ساتھ 11860 یونٹس کاریں فروخت ہوئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں 10923 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ پہلی سہ ماہی میں کاروں کی فروخت میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا ستمبر 2020، 31868 یونٹس کاروں کی فروخت دیکھنے میں آئی۔گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 31017 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ ماہ ہنڈا سوک وسٹی کاروں کی فروخت میں 67 فیصد اضافہ جب کہ ٹویوٹا کرولا کی فروخت میں 32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ہنڈا سٹی و سوک کے 2293 یونٹس کی فروخت ہوئی۔