زمبابوے کے بعد قومی ٹیم نے بھی اسلام آباد میں پڑائو ڈال لیا

369

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کا آغاز 30نومبر سے ہوگا۔ پاکستان آئی ہوئی مہمان ٹیم نے قرنطینہ کے دوران پریکٹس بھی جاری رکھی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور میں پریکٹس میچز کھیلنے کے بعد گزشتہ شب اسلام آباد پہنچ گئی۔دونوں اسکواڈز کی آج اسلام آباد میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کو آخری شکل دے کر شائقین کرکٹ کو میڈیا کے زریعے آگاہ کردیا۔ اسٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی الرٹ۔آج دونوں ٹیمیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس کرینگی۔کل سہ پہر 4 تا رات 7 بجے بھی دونوں ٹیموں کی پریکٹس ہوگی۔پہلے ون ڈے سے ایک روز پہلے بھی دونوں ٹیمیں دوپہر 1 تا سہ پہر 4 بجے نیٹ پریکٹس کرینگی۔ سیریز کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 30اکتوبر صبح 12بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچز کے انعقاد کیلئے راولپنڈی سٹیڈیم میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔دوسرا ون ڈے یکم نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 3نومبر کو شیڈول ہے۔واضح رہے 12ربیع الاول کے روز میچ کے انعقاد پر دینی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہویے پی سی بی سے کہا ہے کہ وہ مذہبی تہواروں کو حتمی شیڈول دیتے وقت ضرور مد نظر رکھا کرے۔