دوسرا کارپوریٹ ٹی20 لیگ،رنگون والا کی دوسری کامیابی

448

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دوسرے کارپوریٹ ٹی-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنیدنے رنگون والا کو دوسری کامیابی دلوادی، ریکس الیون کو102 رنز کی ہزیمت، انعام اللہ کے جارحانہ63رنز کے ساتھ طوفانی اننگ کھیلی۔ دوسرے کارپوریٹ کلر کٹ ٹی۔ 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز عربین سی کنٹری کلب گرائونڈ پر رنگون والا سی سی نے آف اسپنر محمد جنید کی جادوئی بولنگ 20 رنز کے عوض 4 وکٹوں اور وکٹ کیپر بیٹسمین انعام اللہ کی انتہائی شاندار نصف سنچری 63 رنز کی بدولت  مدمقابل ریکس الیون کو یکطرفہ مقابلے بعد 102 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم رنگون والا نے پہلے بیٹنگ کی اور 4 وکٹیں کھوکر 206 رنز بڑا ہندسہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین انعام اللہ نے 5چوکوں اور2چھکوں کی شاندار نصف سنچری 63رنز بنائی، شہروز شیخ نے5 بلندوبالا چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی طوفانی اننگ تراشی، آصف خان نے ریکس الیون کے بولروں کی خوب پٹائی کی اور4 فلک شگاف چھکوں اور 3 خوبصورت چوکوں کی بدولت جارحانہ 38 رنز بنائے ۔ ناکام ٹیم کی جانب سے فراز احمد عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 بلے بازوں کو میدان بدر کیا۔جوابی بیٹنگ ریکس الیون فاتح ٹیم کے بولر آف اسپنر محمد جنید کی شاندار بولنگ کے باعث 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آف اسپنر محمد جنید نے 4 وکٹیں اور آل رائونڈر خشحال خان خٹک نے بیٹنگ کے ساتھ عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 3 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان اعجاز احمد نے ایک وکٹ لی۔