سابق پاکستانی کرکٹر جلال الدین امریکا میں کرکٹ ٹیم کے سلیکڑمنتخب

208

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرکٹ نے پاکستان کو امریکا میں اعزاز سے نواز دیا۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز پانے والے پاکستان کے سابق ٹیسٹ بولرجلال الدین کو امریکا میں سائوتھ ویسٹ زون کا سلیکٹرمقررکیا گیا ہے، امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت جلال الدین مردوں کی سینئرز اور یوتھ ٹیموں کے انتخاب کی ذمہ داری انجام دیں گے، وہ امریکی ریاستوں بشمول ٹیکساس، لوزیانا اور نیو میکسیکو سے کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے باصلاحیت کرکٹرزکا انتخاب کریں گے۔