فٹبال پریمئر لیگ، دفاعی چیمپئن لیورپول نے شیفیلڈ کو دو ایک سے شکست دیدی

104

لندن(جسارت نیوز)فٹبال پریمئر لیگ میں دفاعی چیمپئن لیور پول پھر وِننگ ٹریک پر آ گئی، حریف شیفیلڈ کو2-1 سے ہرا کر دوبارہ دوسری پوزیشن حاصل کر لی، گول سے محروم محمد صلاح کے پرستار مایوسی کا شکار ہو گئے، کرسٹل پیلس نے فلہم کو بھی شکست دے دی۔انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے، دفاعی چیمپئن لیورپول اور شیفیلڈ یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوئیں۔13ویں منٹ لیورپول کی غلطی سے حریف ٹیم کو پنلٹی ملی، پہلاگول ہوا۔دوسرے ہاف میں بھی لیورپول ایک اور گول کر کے 2-1سے فاتح بن گئی۔
دفاعی کھلاڑی پرجوش نظر آئے،41ویںمنٹ بال کو جال میں ڈالنے کر حساب برابر کر دیا۔دوسرے ہاف میں بھی لیورپول ایک اور گول کر کے 2-1سے فاتح بن گئی، سپر اسٹار محمد صلاح کا “ٹھنڈا” کھیل پرستاروں کو مایوس کر گیا۔ دفاعی چیمپئن وِننگ ٹریک پر واپس آ گئی، جیت سے ترقی کی تو دوبارہ دوسری پوزیشن مل گئی۔دوسری جانب کرسٹل پیلس نے فلہم کو2-1 سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر5واں نمبر حاصل کر لیا، فلہم کے کیمارا ریڈ کارڈ سے آئوٹ ہوئے تو10 رکنی ٹیم کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔مانچسٹر سٹی اور ویسٹ ہیم کا ایک، ایک جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کا میچ بغیر گول بے نتیجہ رہا۔