پی پی ایل کا اجلاسِ عام،10فیصد نقد منافعِ منقسمہ کی منظوری

300

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیٹر ولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کا69 واں سالانہ اجلاسِ عام 26 اکتوبر کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ ممبران نے 30 جون 2020 کو ختم شدہ مالی سال کے کھاتے کی تفصیل اور آڈیٹرز کی رپورٹ کی منظور ی دی۔ساتھ ہی عمومی شیئرز اورتبدیل پزیر ترجیحی شیئرز پر10 فیصد نقد حتمی منافعِ منقسمہ کی منظوری بھی دی گئی۔ بورڈ آف ڈائیریکٹر ز کے چیئرمین شمس الاسلام نے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ بورڈ نے کمپنی کو اپنے وژن اور مشن سے ہم آہنگ رکھنے اور حکمتِ عملی کے اہداف طے کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ قدر میں اضافہ کیا جاسکے۔