سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی

161

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے1لاکھ 15ہزار250روپے فی تولہ ہوگئی۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے1904ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 250 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے کی کمی سے 98 ہزار 808 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے 1230 روپے ہوگئی۔