کورونا کے 707 نئے کیسزرپورٹ ، مزید3 افراد ہلاک

215

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) ملک بھرمیں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسز کی تعداد10 ہزار788 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد و شمارکے مطابق
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 707 نئے کیسزرپورٹ اور3 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ ملک بھر میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 10 ہزار 788 ہے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 28 ہزار 602 اور اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 739 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 075 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 43 ہزار 836 ، پنجاب میں 1لاکھ 2 ہزار 875 اورخیبرپختونخواہ 39 ہزار 043، اسلام آباد میں 19 ہزار 012 اوربلوچستان میں 15ہزار 810، ا?زاد کشمیر3ہزار 846 اورگلگت میں 4180 تعداد ہوگئی ہے۔