حیدر آباد پولیس کی کارروائیاں،چور،ڈکیت پکڑے گئے

222

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوں میںموٹر سائیکل چور گرفتار کرلیے۔ مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھرگڑی فلیٹس کے قریب سے موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان وقاص ولد اصغر پٹھان اور شبیر ولد رستم کھمن کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے
قبضے سے برآمد موٹرسائیکل ہونڈا 125 ماڈل نمبر 2009, انجن نمبر 3345665, چیچز نمبر 32510 تھانہ پنیاری کی حدود سے چوری شدہ ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ مارکیٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھٹائی نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے 2 مختلف موٹرسائیکل کیساتھ کھڑے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ایک ملزم منیر بروہی گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی امتیاز بھنڈ اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق اسٹریٹ کرمنل گروپ سے ہے جو لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ررہا ہے ۔ملزم کے قبضے سے موٹرسائیکل, OPPO موبائل فون اور 1 عدد ماؤزر گن برآمد جوکہ ڈکیت کے مطابق تھانہ ہٹڑی کی حدود سے اسلحہ کے زور پر چھینا تھا جس کا مقدمہ نمبر 167/2020 زیر دفعہ 397 تعزیرات پاکستان تھانہ ہٹڑی میں درج ہے۔ فرار ہونے والے ملزم امتیاز بھنڈ کی چھوڑی ہوئی موٹرسائیکل تھانہ بھٹائی نگر سے چوری شدہ ہے فرار ملزم امتیاز بھنڈ چوری, ڈکیتی, غیر قانونی اسلحہ جیسی دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے جس کے خلاف 4 مختلف مقدمات درج ہیں۔