بھٹ شاہ ،حکومتی اعلان نظرانداز ،آٹا مہنگا داموں فروخت

124

بھٹ شاہ(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کی جانب سے آٹا 41.83 میں فروخت کرنے کے اعلان پر بھٹ شاھ میں عمل نہ ہوسکا، شہری 65سے 70 روپے کلو آٹا خریدنے پر مجبور ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے 41.83 آٹا فروخت کرانے کے اعلان پر بھٹ شاھ میں عمل نہ ہوسکا کسی بھی جگہ مقامی اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے غریب افراد کے لیے سستے آٹے کا اسٹال بھی نہیں لگایا گیا شہری 65 سے70 روپے کلو آٹا خریدنے پر مجبور ہیں حکومت کی طرف سے بڑے بڑے دکاندار تاجر اور فلور ملز مالکان کو سستے دام آٹا بھی فراہم کیا ہے کہ سرکاری ریٹ پر شہریوں کو آٹا دیا جائے مگر اس پر اب تک عمل نہیں ہوسکا۔ دکانداروں نے بڑی تعداد میں اناج بھی ذخیرہ کیا ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری ہالا مختار کار ہالا سرکاری ریٹ پر عمل کرانے میں بے بس شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چیف سیکرٹری سید ممتاز علی شاہ کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کے اعلان کردہ سرکاری ریٹ پر آٹے کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔