میرپورخاص، چوہان برادری کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

116

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص کے علاقے ہاشم نگر کی چوہان برادری کا میرپورخاص پریس کلب اور ایس ایس پی آفس کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین خمیسو چوہان،سومار چوہان اورجمعہ چوہان و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک جعلی صحافی قربان ارباب نے ہمارے رشتے داروں سے پیسے طلب کیے اور نہ دینے پر گزشتہ ماہ اولڈ میرپور تھانے پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا اورانہیں گرفتار کروایا ۔انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف طریقے سے تحقیقات کر کے جعلی صحافی کیخلاف کارروائی کی جائے اور ہمارے بے گناہ گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔