کھپرو، میلاد النبیﷺ عقیدت کے ساتھ منانے کی تیاریاں

113

کھپرو (نمائندہ جسارت) ملک بھر کی طرح کھپرو میں بھی دو جہاں کے مالک حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جشن میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری۔ جماعت اہلسنت کے کارکنان کی جانب سے شہر میں ہر طرف سبز پرچموں کی بہار آگئی۔ فضاء سرکار کی آمد مرحبا کی صداؤں سے گونج اٹھی، محافل سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، مساجد کو پرچموں اور گلی محلوں کو مدنی جھنڈیوں نعلین مبارک اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ شہر میں مدنی جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال بھی لگائے گئے۔ جشن آمد رسولﷺ کی مناسبت سے شہر بھر اور مختلف قصبوں میں اجتماعات کے پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔