شکارپور، مختلف واقعات میں 26 سالہ نوجوان اور 24 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

104

شکارپور (نمائندہ جسارت) خودکشی کے دو الگ الگ واقعات میں 26 سالہ نوجوان اور 24 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ لکی غلام شاہ کے نواحی گاؤں ٹینڈا کے رہائشی 24 سالہ نوجوان فاروق کھانگرو نے پنکھے میں رسی بند کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو لکی غلام شاہ اسپتال منتقل کردیا۔ دوسرا واقعہ شکارپور کے نواحی گاؤں میاں صاحب میں پیش آیا، جہاں 24 سالہ مسمات نیلم نے گھر کے اندر پستول کے فائر کرکے خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔