مرکزی میلاد النبیﷺ کمیٹی کوٹری کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

71

کوٹری (نمائندہ جسارت) مرکزی میلاد النبیﷺ کمیٹی کوٹری کے زیر اہتمام مدینہ مسجد سے معلم قاری افتخار احمد، عبدالعزیز، سراج احمد، اسماعیل بلوچ ودیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں اور بالخصوص بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور درود سلام پڑھتے ہوئے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکا مرکزی شاہراہ سے گشت کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے مدینہ مسجد پر اختتام پزیر ہوئی جہاں بعداز دعا لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔