سکھر کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے بے نقاب ہوچکے ہیں

68

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر، ایس ڈی اے چیئرمین اور یونین کمیٹی نمبر 4 جناح چوک کے سابق چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والے بے نقاب ہوچکے ہیں،اربوں روپے کا بجٹ خرچ ہونے کے باوجود سکھر شہر موئن جودڑو کا منظر پیش کر رہا ہے،اب سکھر کے عوام چوروں لٹیروں کا ساتھ نہیں دیں گے، ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ذاتی اخراجات پر یوسی میں ترقیاتی کام کرائے اور شہر ی مسائل کے حل کیلیے بھرپور انداز سے آواز بلند کی تاکہ عوامی مسائل بہتر انداز سے حل ہوسکیں، ان شاء اللہ آئندہ بھی سکھر شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلیے اسی انداز سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیلانی بلڈرز کے محمد اشرف میمن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن، سکھر اسمال ٹریڈرز اور ایس ڈی اے رہنمائوں کو نمایاں خدمات انجام دینے پر خصوصی ایوارڈز بھی دیے گئے۔تقریب میں حاجی غلام شبیر بھٹو، مولانا عبیداللہ بھٹو، غلام مصطفی پھلپوٹو، محمد زبیر قریشی،حافظ محمد شریف ڈاڈا، سیف بھٹو، حاجی رئیس قریشی،بابو فاروقی، ظہیر حسین بھٹی، محمد منیر میمن، طارق میرانی، محمد شبیر میمن،رضوان قادری، لالہ محب، امداد جھنڈیر، صداقت خان، آغا محمد اکرم درانی،اصلاح الدین، راشد خان، سید حسن شہید، عبدالرحمن، محمد شفیع ، سری چند، کامریڈ امام الدین، نعیم بلوچ، شفیق الرحمن، نعمان،محمد اکرم، محمد جاوید، جمیل مغل، محمد رفیق، محمد عرفان، یونس اعوان، محمد اسماعیل، ڈاکٹر ذوالفقار، محمد فیصل اور مہتاب انصاری و دیگر رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے اجاگر ہواور شہر کو لوٹنے والوں کا آئندہ انتخابات میں کڑا احتساب کر کے شہری مسائل کے حل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کا ساتھ دیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ نام و نمود نمائش کے بغیر عوامی مسائل کے حل کیلیے جدوجہد کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہمیں شہر بھر میں پذیرائی مل رہی ہے ان شاء اللہ آئندہ بھی اسی انداز سے سکھر کے عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کیلیے بھرپور انداز سے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ تقریب میں حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ پرتپاک استقبال کیا گیا ۔