ٹنڈوالٰہیار،ماہ ربیع الاول میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں

87

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ماہ ربیع الاول کے دوران اپنے تمام تر دستیاب وسائل برئوے کار لاتے ہوئے عاشقان رسول ؐ کو بلدیاتی سہولیات فراہم کررہے ہیں،ماہ ربیع الاول میں عاشقان مصطفی ؐ کی جانب سے نکالی جانے والی ریلیوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں ، مساجد و دیگر کے اطراف اور محافل کے مقامات پر روشنی اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور گزرگاہوں کی درستگی کیلیے انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریر میونسپل کمیٹی ٹنڈوالٰہیار اختر شیخ نے نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالٰہیار کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ،عاشقان مصطفی ؐ کو تمام تر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کیے گیے ہیں ماہ ربیع الاول کے دوران عاشقان مصطفی ؐکو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں شہر میں صفائی ستھرائی کی ، فراہمی و نکاسی آب اور روشنی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایت کر دی ہیں ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ علما اکرام کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے 12ربیع الاول سے قبل تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے، جہاں پر بھی نئی لائٹس کی اشد ضرورت ہو وہاں پر فوری نئی لائٹس لگائی جائے، جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف تمام کچرا کنڈیوں سے دن میں دو دفعہ کچرا اٹھایا جائے اور بالخصوص مساجدو ، محافل کے مقامات اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر سوئپنگ کو یقینی بنایا جائے تا کہ عاشقان مصطفی ؐ کو ایک خوشنما ں ماحول فراہم ہوسکے۔