کوئٹہ میں مریم نواز کو بلوچی چادر پیش کرنیوالا لینڈ گریبر نکلا

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں مریم نواز کو بلوچی چادر پیش کرنے والا علی حسن بروہی جرائم پیشہ نکلاجس کے خلاف کراچی کے تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج ہے ، ملزم گرفتار بھی ہو چکا ہے۔علی حسن بروہی کے خلاف ڈپٹی کمشنر غربی نے بھی اعلیٰ حکام کو شکایت اور عوام کو خبردار کیا تھا،ملزم زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حسن بروہی اور اس کے ساتھیوں پر 2ماہ قبل محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے 20 ایکڑ سے زاید زمین پر قبضہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزم ضلع ویسٹ کی 3 ہزار ایکڑ زمین پر قابض ہے۔