فائز عیسیٰ ریفرنس فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلیں سماعت کیلے مقرر

44

اسلام آباد (آن لائن)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس سے متعلق عدالت عظمیٰ کے 10 رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ 28 اکتوبر کو نظر ثانی اپیلوں کی سماعت کرے گا،بینچ میں سابق 10 رکنی بینچ کے صرف ان 3 ججوں کو شامل نہیں کیا گیا جنہوں نے معاملے کو ایف بی آر کو بھیجنے کے عمل کی مخالفت کی تھی ، یاد رہے 10 رکنی لارجر بینچ کے فیصلے کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت ملک کی متعدد بار کونسلز نے نظر ثانی اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔