سندھ پولیس کے پہلے ویب چینل کا افتتاح

713

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی مقصود احمد کی ہدایت پرسندھ پولیس نے پہلے ویب چینل کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیا۔ ویب چینل کو ایس ایس یو ویب ٹی وی چینل کا نام دیا گیا ہے، ویب چینل امن و امان ،ٹریفک کی صورتحال اور عام پولیسنگ سے متعلق پروگرامز نشر کرے گا،چینل عوام اور پولیس کے مابین ہم آہنگی کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔