امیر البحر جزائر پر تفریح گاہیں بنانے میں مدد کریں، وزیراعلیٰ سندھ

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ایم امجد خان نیازی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کا تعلق ضلع سانگھڑ سے ہے۔ نئے نیول چیف نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔نیول چیف نے سانگھڑ میں اپنی زندگی اور جدوجہد کے ابتدائی عمر کے تجربات وزیر اعلیٰ کے ساتھ شیئر کیے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سانگھڑ میں کیڈٹ کالج بنانے کے لیے صوبائی حکومت مدد کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہی گیروں کے بچوں کو پاک بحریہ میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں،کراچی سے کیٹی بندر تک مختلف جیٹیز اور چھوٹے جزائر پر تفریحی سرگرمیاں پیدا کرنے میں مدد کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مہمان کو اجرک ، سندھی ٹوپی اور تحائف پیش کیے۔