جنوری میں پی ڈی ایم کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائیگا‘ فواد چودھری

118

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ جنوری میں پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک لمبے عرصے تک نہیں چل سکے گی اور اپوزیشن پارٹیز میں اپنے اندر ہی پھوٹ پڑ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمن عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں، اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو کیا گھر بھیجنا ہے بلکہ ان کی پوری قیادت خود گھر چلی جائے گی۔