اراضی الاٹمنٹ کیس کا فیصلہ، 7 مجرموں کو 10،10 سال قید

80

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے ملیر کی 1729 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور خزانے کو 3 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس کا پہلے سے محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے 7 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 10، 10 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے ریفرنس کے مرکزی ملزم آفتاب میمن اور صابر کو ریفرنس سے الگ کردیا تھا، ملزم آفتاب میمن جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اڈیالہ جیل میں اور ملزم صابر کوما میں ہے۔ علاوہ ازیں احتساب عدالت نے کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میںا ستغاثہ اور نیب حکام کو نوٹس جاری کردیے۔