کراچی میں جرائم کی شرح کم ہو گئی ،6سے 103نمبر پر آگیا

388

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی جرائم کی شرح کے اعتبار سے دنیا کے 396 بڑے شہروں کے مقابلے میں103 ویں نمبر پر آگیا، سال 2014ء میں کراچی جرائم کے اعتبار سے دنیا میں چھٹے نمبر پر تھا۔ورلڈ کرائم انڈکس کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 396بڑے شہروں میں جرائم کی صورتحال پر سروے کرایا گیا۔سروے رپورٹ کے مطابق2014ء میں کراچی دنیا میں چھٹے نمبر پر تھا ،2015ء میں کراچی 10ویںنمبر پر آیا، 2016 ء میں 26ویں اور 2017میں 47ویں نمبر پر آگیا۔2018 میں کراچی 50ویں، 2019 میں 71ویں اور رواں سال 103نمبر پر آگیا ہے۔ اس فہرست میں وینزویلا کا دارالحکومت کاراکس پہلے اور قطر آخری نمبر پرہے۔سب سے زیادہ کرائم کی شرح رکھنے والے شہروں میں میسیکو 19ویں پر ہے، کولالمپور 38ویں، ہیوسٹن 50ویں نمبر اور بھارتی دارالحکومت دہلی 71ویں نمبر پر ہے۔