کراچی :ماسٹر پلان کے مطابق نالوں کی چوڑائی رکھنے کا فیصلہ

288

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی ترقیاتی کاموں سے متعلق صوبائی رابطہ عملدرآمد کمیٹی نے ماسٹر پلان کے مطابق نالوں کی چوڑائی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر محنت سعید غنی ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گجر نالے پر 5916 گھر اور 2412 کمرشل یونٹ ، اورنگی نالے پر 4480 گھر اور 380 کمرشل یونٹ ، محمود آباد نالے پر 106 گھراور ملیر ندی پر 1996 گھر آباد ہیں جن کے مالکان کو حکومت نے جگہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ این ای ڈی یونیورسٹی 44 بڑے نالوں کی لمبائی ، چوڑائی اور صلاحیتوں کا تجزیہ اور فزیکل اسٹرکچرز پر مشتمل ڈرون کی مدد سے خاکہ تیار کررہی ہے جس کے بعد ہر نالے کیلیے بہاؤ اور مثالی کراس سیکشن تجویز کیا جائیگا۔ انسانی آبادکاری کے مختلف موڈلز کو منظوری کے لیے ایپکس کمیٹی میں پیش کیاجائیگا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ، کمشنر کراچی اور سیکرٹری بلدیات پر مشتمل کمیٹی بحالی کے منصوبوں کو تیار کرے گی۔