حکومت کا 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

251

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 30 اکتوبر 2020 ء بروز جمعہ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اور تمام سکول ،کالج، سرکاری، نیم سرکاری و نجی دفاتر بند ہوں گے۔