ملک میں کورونا کے مزید 985 کیسز رپورٹ، 4 اموات

37

اسلام آباد/ کراچی (نمائندہ جسارت/ اسٹاف رپورٹر) ملک میں24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 985 کیسز رپورٹ اور 4 اموات ہوئیں‘ موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر وبا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ملک میں اس عالمی وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد3 لاکھ 28 ہزار880 ہے جس میں سے 3 لاکھ 11 ہزار 75 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 740 کا انتقال ہوا ہے۔ پیر کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 985 کیسز اور 4 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ584 مریض صحتیاب ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے278 نئے کیسز سامنے آگئے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے دفتر سے جاری بیان میں وائرس سے ایک مریض کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ پنجاب میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران وبا کے مزید198 کیسز سامنے آئے جبکہ صوبے میں وائرس سے مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔