عوام نے تبدیلی حکومت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ اختر مینگل

108

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر پی ڈی ایم کی قیادت اور بلوچستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کاجھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے۔ اہل بلوچستان نے تبدیلی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔