حافظ نعیم سے پاک آڈٹ سوسائٹی کے الاٹیز کی ملاقات

401

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے پاک آڈٹ سوسائٹی کے ممبران الاٹیز نے دارارقم دفتر جماعت اسلامی ضلع شرقی میں ملاقات کی ، وفد نے امیر جماعت اسلامی کراچی کو سوسائٹی میں موجود جعلی انتظامیہ، سیکرٹری سوسائٹی خالد اور لینڈ مافیا کے سرغنہ عبدالسلام میندرو کے ناجائز کاموں کے بارے میں آگاہ کیا ، وفد نے متعلقہ اداروں کی نااہلی و ملی بھگت سے اصل مالکان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو بھی واضح کیا۔پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع شرقی کے صدر قطب احمد نے ملاقات میں واضح کیا کہ لینڈ مافیا اور ان کے سرپرست ہوش کے ناخن لیں، عوام کے خون پسینے کی کمائی اور زندگی بھر کے اساسوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کی جائے، جماعت اسلامی ہر قدم پر اصل مالکان کے ساتھ ہے اور مل کر لینڈ مافیا اور ان کے سرپرستوں کے خلاف جدو جہد کرے گی، اصل مالکان کو ان کا حق دلانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔