جموں و کشمیر: بھارتیوں کیلئے بغیر سرٹیفٹکٹ زمین خریدنے کا قانون نافذ

451

بھارتی حکومت نے جموں کشمیر میں شہریوں کو بغیر کسی مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر زمین خریدنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے لاگو کیے گئے نئے قانون کے مطابق اب بھارت کا کوئی بھی شہری جموں و کشمیر میں زمین خرید سکتا ہے۔

وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر اور لداخ میں زمین سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کی رو سے ملک کا کوئی بھی شہری جموں کشمیر میں فیکٹری ، گھر یا دوکان کیلئے زمینیں خرید وفروخت کرسکتا ہے۔ اس کیلئے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط بھی منسوخ کردی گئی ہے۔