دنیا بھر میں فرانسیسی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم

1039

فرانس میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت اور صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات پر مسلم ممالک میں شدیدغم وغصہ پایا جاتا ہے۔

اردن،قطراورکویت نےتوہین آمیزاشاعت پرسرکاری سطح پر فرانسیسی مصنوعات کےبائیکاٹ کااعلان کیا ہے جب کہ دیگر مسلمان ممالک میں مسلمان جذبہ ایمانی کے تحت فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

Boycott French products' launched over Macron's Islam comments | France | Al Jazeera

دنیا بھر میں مسلمان فرانسیسی صدر اور ان کی سرپرستی میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے مسلمان کے جذبات کو مجروح کیا گیا اور اس اشتعال انگیزیوں پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

France: Calls for boycotting French products in Middle East 'must stop immediately' | Al Arabiya English

مختلف ممالک میں فرانسیسی صدر کے خلاف مظاہرے کیے گیے ۔شام میں فرانسیسی صدرکی تصاویرکوآگ لگادی گئی جب کہ میکرون کی تصاویر پر جوتے کے نشان بنائے گئے ہیں۔مصر کے ایک مشہور مال میں  موجود فرانسیسی مصنوعات کو احتجاجاً ہٹا دیا گیا۔

France says stop boycott calls; Erdogan ups Macron insults

بائیکاٹ مہم سے پریشان فرانسیسی صدر نے زور دیا ہے کہ بائیکاٹ ختم کیا جائے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ توہین آمیزتقاریرناقابل قبول ہیں،عرب ممالک فرانسیسی مصنوعات کابائیکاٹ نہ کریں۔

Morocco: Hashtag calling for boycott of French products trends on Twitter – Middle East Monitor

ادھر پاکستان نے گستاخانہ خاکوں اور صدر کے اسلام مخالف بیانات پر فرانس سے شدید احتجاج کیا ہے۔فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدرکےاسلام مخالف بیان پرسخت احتجاج کیا گیا ہے۔

TAA on Twitter: "#Boycott #French products until they stop their bigotry on Muslims, their organizations and Islam as a whole.… "