بھارت کی پڑوسی ممالک کو گیدڑ بھپکیاں

485

چین سے سرحد پر مار کھانے والے بھارت کی بڑھکیں، اجیت دوول نے جارحیت کی دھمکیوں کو نئے بھارتی بیانیے سے جوڑ دیا۔

بھارت کی پڑوسی ملکوں کو گیدڑ بھبکیاں، انڈین قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے جارحیت کی دھمکیوں کو بھارت کو نیا بیانیہ قرار دے دیا۔

اجیت دوول کی نئے بھارتی بیانیے کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ مفادات کے تحفظ کی جنگ بھارت سے باہر بھی لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  جنگ اس ملک لے کر جاسکتے ہیں جہاں سے خطرہ سر اٹھارہا ہوگا، پہل نہ کرنے کے نظریے میں تبدیلی کررہےہیں، نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیں گے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ے کہ بھارت کو نہیں بھولنا چاہیئے ابھی نندن اور کلبھوشن غیرملکی سرزمین سے پکڑے گئے، دوسروں کی سرزمین پر آنےوالوں کیساتھ کیا ہوا؟ نئے ڈاکٹرائن کے خالق مت بھولیں، سیکولر اور مہذب ہونے کے دعویدار بھارت کی ہندوتوا پالیسی ڈھکی چھپی نہیں۔