سعودی عرب کا بیرون ممالک کے شہریوں کو عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ

485

ریاض: سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو بھی عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،عمرہ کے خواہشمند افراد یکم نومبر سےعمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے عمرے پر عائد پابندی کو بتدریج بحال کیا جارہا ہے، سعودی حکومت نے تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے بیرون ملک سے عمرے کے خواہشمند خوش نصبیوں کو بھی مقدس سرزمین میں داخلے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت نے بیرون ملک سے عمرے کے لیے آنے والے معتمرین کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہر ہفتے 10 ہزار خوش نصیبوں کو چنا جائے گا جو 50 افراد کے الگ الگ گروپس میں تقسیم کیے جائیں گے۔

بیرون ملک پروازوں سے آنے والے معتمرین کو سعودی عرب پہنچ کر تین دن تک ہوٹل میں قرنطینہ کیا جائے گا اور عمرہ ادائیگی سے قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں  کو کورونا ٹیسٹ کروانا بھی لازمی ہوگا۔

سعودی عرب نےابتدا میں 33 ممالک جہاں کورونا کیسز میں کم ہیں، انہیں آنے کی اجازت دی ہے،ان ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شاملل ہے۔