آرمینیا، آذربائیجان تیسری جنگ پر متفق

695

آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین تیسری بار جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔

گزشتہ ایک ماہ سے ناگورنو کاراباغ میں جاری دونوں ممالک کے درمیان جنگ میں اب تک سینکڑوں فوجی ہلاک جبکہ کئی شہری بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان اس سے قبل روس اور امریکا کی میزبانی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوچکا تھا تاہم وہ ایک روز بھی قائم نہ رہ سکا۔ آرمینیا اور آذربائیجان کی حکومتوں نے ایک دوسرے پر معاہدے کیخلاف ورزی کا الزام عائد کررہے ہیں۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین موجودہ جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا ہے۔

سن 1990 کی دہائی سے ناگورنو کاراباغ کا علاقہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کی بنیاد بنا ہوا ہے۔ یہ علاقہ عالمی سطح پر آذربائیجان کی ملکیت تسلیم کیا جاتا ہے تاہم یہ آرمینیائی نسل کے لوگوں کے کنٹرول میں ہے۔

واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو متنازعہ علاقے ناگورنو کاراباغ پر آرمينيا کے حملوں سے شروع ہوئی تھی۔

آذربائيجان کی وزارتِ دفاع پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ ناگورنو کاراباغ میں آرمینیائی فوج کے اب تک 2ہزار سے زائد فوجی غیرفعال ہوچکے ہیں جبکہ بھاری مقدار میں جنگی سازو سامان و رتوب خانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔